براہ راست بلدیاتی الیکشن زیادہ قابل عمل نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

براہ راست بلدیاتی الیکشن زیادہ قابل عمل نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں ہم بل اسمبلی میں لائے وگرنہ پنجاب میں آرڈی ننس کے ذریعے بلدیاتی سسٹم چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ناصرشاہ نے بلدیاتی قانون پراسٹیک ہولڈرزسے بات کی تھی۔

سندھ حکومت بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کرنے کی پابند ہے، سپریم کورٹ

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، صوبائی وزیر سعید غنی اور پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقار مہدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ سندھ اسمبلی نے پاس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ میں ہونےوالی مردم شماری پراعتراض تھا اور اس ضمن میں ہمارا واضح مؤقف تھا کہ سندھ کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2013 کے تجربے کی بنیاد پرکچھ ترامیم کرنا تھیں لیکن پہلے دن سے جماعت اسلامی کو کہا تھا کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے کہنے پر 9 دنوں میں بلدیاتی قانون بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ واٹربورڈ کو صوبائی حکومت کی ضرورت ہے۔

کالا قانون ثابت ہوگیا، سندھ کے لوگو ! وڈیروں کے خلاف علم بغاوت بلند کرو: عامر خان

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایم کیوایم کے دوستوں کو بھی کہا کہ تجاویز دیں، مشاورت کریں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہمارے جیسے ملک میں براہ راست بلدیاتی الیکشن زیادہ قابل عمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک سیٹ پرالیکشن لڑتا ہے جب کہ میئرکراچی قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پرالیکشن لڑ کرمنتخب ہوگا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ تو کیا میئرکراچی کو پھروزیراعظم سے اوپر نہیں ہونا چاہیے؟

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یونین کمیٹیوں پر ہمارا اعتراض  ہے کہ ان کی تعداد بڑھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدے کی کابینہ نے منظوری دی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آرٹیکل 140اے کے تحت اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 سال سے پی ایف سی ایوارڈ نہیں ہوا لیکن اب طے ہوگیا ہے کہ سندھ حکومت پی ایف سی ایوارڈ کرائے گی۔

بلدیاتی نظام پر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی میں معاہدہ، 29 دن کا دھرنا ختم

ہم نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہنا تھا کہ آبادی کے تناسب سے  یونین کمیٹیوں کو وسائل دینے پراتفاق ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں