کراچی کنگز کے 2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تشخیص


سپر کرکٹ میلہ شروع ہونے سے پہلے، کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی کرس جورڈن کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق  آل راونڈر عماد وسیم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،  دونوں کرکٹرز نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

یاد رہے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، حیدر علی، کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جبکہ سابق کپتان وسیم اکرم سمیت اسپورٹ اسٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

تمام کرکٹرز نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، جبکہ پشاور زلمی نے ریزرو پول سے امام الحق اور عماد بٹ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

کورونا کیسز کے باوجود سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا پرامید ہیں کہ پی سی بی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سیزن کو اچھے انداز میں مکمل کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق کورونا کے حوالے سے سخت پروٹوکولز بنائے ہیں، کسی غیر ملکی کھلاڑی کے کوویڈ نائٹین میں مبتلا ہونے کی صورت میں ٹیم کو گیارہ کے گیارہ مقامی کھلاڑیوں کو بھی میدان میں اتارنے کی اجازت ہو گی، جبکہ کسی ٹیم کے کم ازکم تیرہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ جائے تو اس ٹیم کو کھیلنے نہیں روکا جائے گا۔


متعلقہ خبریں