ڈیل کی ضرورت نہیں، نوازشریف سے کسی نے ملاقات نہیں کی: رانا ثنا اللہ

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی مجبوری کے تحت حکومت کے ساتھ ہیں۔

عمران کے فنانسر قیمت وصول کر رہے ہیں، حکومتی پارٹی میں دراڑیں پڑ چکیں: خواجہ آصف

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی جدوجہد کررہے ہیں، اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں، نوازشریف سے کسی نے ملاقات نہیں کی۔

پنجاب کے سابق صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کے حالات برے ہیں، ان کے لوگ الیکشن لڑنے کو بھی تیارنہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جتنا عرصہ رہے گی ملک کا بیڑا غرق ہوگا۔

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزمانا پڑے تو آزمانا چاہیے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف کی صحت بہتر ہے لیکن ان کا ایک پیچیدہ آپریشن ہونا باقی ہے۔


متعلقہ خبریں