حوا کی بیٹیاں محض دو ہزار روپے اور کھاد کی بوری کے عوض فروخت


جیکب آباد: ظلم کی انتہا پر آسمان گرا نہ زمین پھٹی اور حوا کی بیٹیاں محض دو ہزار روپے اور کھاد کی بوری کے عوض بیچ دی گئیں اور بیٹھے بٹھائے سود خور نے پیسے ادا نہ کرنے پر کسان کی دو معصوم بچیاں ہتھیا لیں۔

‘ہم نیوز’ کے مطابق یہ افسوسناک  واقعہ ضلع جیکب آباد کے قصبے ٹھل کے قریب تھانہ باھو کھوسو کی حدود میں واقع گاؤں حمید کھوسو میں پیش آیا جہاں سود خور رب نواز جکھرانی نے اپنے ہی گاؤں کے کسان جان محمد کو آٹھ سال قبل پیسے دیے تھے لیکن جب غریب کسان پیسے ادا نہ کرسکا تو سود خور نے کسان کی بیٹیوں کے رشتے اپنی مرضی سے طے کر دیے اور دونوں بچیاں رشتے کی صورت میں بیچ دیں۔

بچیوں میں سات سال کی صغریٰ اور آٹھ سال کی سیانی شامل ہیں، رب نواز نے اس پر بس نہیں کی بلکہ اس نے تیسری بچی ہتھیانے کیلیے گھر پر حملہ کر دیا لیکن شکایت کیے جانے کے باوجود پولیس نے کوئی ایکشن نہ لیا تو ماں بچیوں سمیت پریس کلب ٹھل آ پہنچی۔

‘ہم نیوز’ کے نمائندے کے مطابق متاثرہ ماں نے میڈیا کے سامنے احتجاج کیا اور حکام بالا سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں