فرانس:24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2 لاکھ 8 ہزار کیسز رپورٹ


فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 2 لاکھ 8 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت فرانس کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایک دن میں اتنے کیسز کبھی رپورٹ نہیں ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ فرانس میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے، ہمیں ڈیلٹا وائرس اور اومی کرون جیسے 2 دشمنوں کا سامنا ہے۔

کورونا کے 886 مریض غلطی سے صحت مند قرار

دوسری جانب آسٹریلیا میں لیب کی غلطی سے 886 کورونا کے مریضوں کو صحت مند قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک لیبارٹری نے 886 کورونا کے مریضوں کی غلط ٹیسٹ رپورٹ جاری کر دی اور کورونا کے 886 مریضوں کو صحت مند قرار دے دیا۔

لیبارٹری انتظامیہ نے کہا کہ کرسمس پر غیرمعمولی تعداد میں کورونا کی ٹیسٹنگ اور ڈیٹا پروسسنگ میں غلطی کی وجہ سے کورونا مریضوں کی غلط رپورٹس جاری کی گئیں۔

کورونا سے متاثرہ افراد نے غلط رپورٹس جاری کرنے پر لیبارٹری انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ افراد نے کہا کہ لیب کی غلط رپورٹس کی وجہ سے ان کے پیاروں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون، نئی دہلی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ


متعلقہ خبریں