چند ہفتوں کی بات ہے، نواز شریف واپس آرہے ہیں: جاوید لطیف

آصف زرداری کو کریڈٹ دونگا بھاگے نہیں، مقدمات کا سامنا کیا، شبلی فراز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ چند ہفتوں کی بات ہے، نواز شریف واپس آرہے ہیں۔

لانگ مارچ اور نواز شریف کی واپسی سے قبل حکومت گھر چلی جائے گی، رانا تنویر حسین

م نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں میزبان محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں جاوید لطیف نے کہا کہ شبلی فراز نے کہا ہے کہ کوروناکی وجہ سے ساڑھے 300 ارب کے ٹیکس لگانے پڑ رہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا کہ آٹا اور چینی سمیت موجودہ حکومت کے دور میں کئی اسکینڈلز سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چار سالوں کے دوران کرپشن بڑھی ہے۔

نواز شریف نے کفن باندھ لیا، شہباز گل

انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ہاتھ اٹھا نہیں ہے اب بھی ہاتھ اوپرہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ اپنی جگہ پر ہونا چاہیے، ہاتھ کسی کے کاندھے پربھی نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

نواز شریف کی وطن واپسی سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، شیخ رشید

ن لیگ کے مرکزی رہنما جاوید لطیف نے ہم نیوز کے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ 15 دسمبر سے حکومت وقت کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں