تین ادویات کے فارمولوں میں تبدیلی کی منظوری

مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم

اسلام آباد: سیمنٹ اور سریے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر وفاقی کابینہ نے اظہار تشویش کرتے ہوئے تین ادویات کے فارمولوں میں تبدیلی کی اجازت دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق یہ اجازت وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی ہے۔

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ امسال یوریا کی پیداوار اوراسٹاک گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے لیکن منافع خوروں نے یوریا کی عارضی قلت پیدا کی ہوئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ یوریا کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

چار حکومتوں کے ڈاکو جان بچانے کے لیے کابینہ میں بیٹھے ہیں، شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تین ادویات کے فارمولوں میں تبدیلی کی منظوری دی گئی اورساتھ ہی یقین دہانی کرائی گئی کہ اس سے قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے منعقدہ اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نازیہ شاہین اور شبر عباس کو اٹلی کے حوالے کرنے کی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

منی بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس طلب

واضح رہے کہ دونوں ملزمان کی تحویل کے لیے حکومت اٹلی نے مطالبہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں