پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی منظور

سیالکوٹ واقعہ: تحقیقات کی نگرانی خود کر رہا ہوں، وزیر اعظم

قومی سلامتی کمیٹی نے پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت کی اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے، کسی بھی داخلی اور خارجی خطرات سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

نیشنل سیکیورٹی پر ارکانِ پارلیمنٹ کو بریفنگ کا فیصلہ، اجلاس طلب

اجلاس میں وزیراعظم نے پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کیلئے تمام اداروں کو مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔

پالیسی کے خدوخال

قومی سلامتی مشیر نے اجلاس کو پالیسی کے خدوخال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی ایک جامع قومی سیکورٹی فریم ورک کے تحت ملک کے کمزور طبقے کا تحفظ، سکیورٹی اور وقار یقینی بنائے گی، شہریوں کے تحفظ کی خاطر پالیسی کا محور معاشی سیکیورٹی ہوگا، معاشی تحفظ ہی شہریوں کے تحفظ کا ضامن بنے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پالیسی سازی کے دوران تمام وفاقی اداروں، صوبائی حکومتوں، ماہرین اور پرائیویٹ سیکٹر سے تفصیلی مشاورت کی گئی، پالیسی پر عملدآرمد یقینی بنانے کے لئے فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی سے منظوری کے بعد پالیسی وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں