بلدیاتی آرڈیننس میں مشاورت سے مزید ترامیم ہو سکتی ہیں، ناصر شاہ

ایم کیو ایم والے الگ صوبے کی بات کرتے ہیں، مقاصد کھل کر سامنے آگئے ہیں: ناصر شاہ

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی آرڈیننس میں مشاورت سے مزید ترامیم ہو سکتی ہیں۔

صوبہ سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل نافذ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ اپوزیشن کے دوستوں سے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے زور دے  کر کہا کہ بلدیاتی بل سے متعلق غلط فہمی پیدا کی گئی ہے۔

سندھ میں زرداری اور سرداری قانون نہیں چلنے دیں گے، حلیم عادل شیخ

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بلدیاتی ترامیمی بل نافذ العمل ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں