اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنا شفیع جان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام عئاد کیا ہے کہ اوپر سیٹنگ کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ دینے والے خود مجرم ہیں۔
بلدیاتی انتخابات میں شکست، محمود خان نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی
ہم نیوز کے پروگرام ’مہر بخاری کے ساتھ ‘میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن شفیع جان نے کہا کہ موروثی سیاست کے خلاف تھے لیکن آج پارٹی میں موروثی سیاست آگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ایم این ایز اور ایم پی ایز نے اپنے چہیتوں کو ٹکٹ دیے تھے۔
پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن شفیع جان نے اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کا نہایت جذباتی انداز میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2015 میں خاندان نے والد کی جگہ سیاست میں آنے کا کہا لیکن اس وقت کے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی نے مجھے ٹکٹ نہیں دیا۔
جب تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا، عوام کو موقع دیا تو حشر نشر آپ نے دیکھ لیا: فضل الرحمان
انہوں نے بتایا کہ 2018 کے جنرل الیکشن میں بھی پارٹی کی جانب سے مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا لیکن گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے الیکشنز میں تحریک انصاف کے لیے کام کیا۔
ایک سوال کے جواب میں شفیع جان نے انکشاف کیا کہ 2018 کے الیکشن میں پارٹی کے خلاف کام کرنے والے کو عہدے سے نوازا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ٹکٹس کی تقسیم کے لیے کوئی پارلیمانی بورڈ نہیں بنایا گیا۔
کے پی: بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی کے سیاسی قلعے میں جے یو آئی نے میدان مار لیا
ہم نیوز کے پروگرام مہر بخاری کے ساتھ میں شفیع جان نے بتایا کہ تحریک انصاف نے آزاد الیکشن لڑنے پر میری ممبر شپ منسوخ کردی ہے۔