منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنا بلاجواز ہے، وزیر اعظم

منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنا بلاجواز ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور ان کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنانا بلا جواز ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ احسن اظفر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو سرمایہ کاری بورڈ میں جاری اصلاحات اور تنظیمِ نو پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کو مؤثر بنایا جا رہا ہے اور سرمایہ کاری بورڈ کو ایک مستحکم ادارہ بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے پہلے مرحلے میں 100 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سرمایہ کاری بورڈ سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لیے تجاویز طلب کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: سعید غنی ایم کیو ایم پاکستان پر برس پڑے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے مستقبل کے لیے اہم ہیں اور منصوبوں میں ماحول دوست مواد کا استعمال کیا جائے۔ گرین اربنائزیشن ماڈل ملک کے دوسرے شہروں میں بھی استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت اور معاشی ترقی کے لیے شروع کیے ہیں اور حکومت غیر فعال اثاثوں کو سرمایہ کاری کے قابل بنا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور ان کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنانا بلا جواز ہے جبکہ غیر قانونی تجاوزات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔


متعلقہ خبریں