لاہور: کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ جب تک فٹنس اور فارم میں ہوں کھیلتا رہوں گا۔
کرکٹر کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے دستبرداری کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ زیادہ بہتر بتا سکتا ہے کہ کیٹیگری کیوں تبدیل کی گئی۔ جب تک فٹنس اور فارم میں ہوں کھیلتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ساتواں سال ہے ایسی وجوہات کی بنا پر کیٹیگری میں تبدیلی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے لیکن اگر ساتواں سیزن بھی کھیلیں گے تو پرفارمنس کے ساتھ ہی کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک کر لی
کامران اکمل نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ میں سلور کٹیگری میں کھیلنے کا اہل ہوں تاہم اگلے 2، 3 سال فٹنس اور جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کہ کرکٹ چھوڑ دو۔ حسن علی اچھا کرکٹر ہے اور غلط فہمیاں ایک دوسرے کو دور کرنی چاہیے۔