کورونا کا خوف، چین میں 5 لاکھ افراد قرنطینہ کر دیئے گئے


چین میں کورونا کے نئے کیسز کو کنٹرول کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئیں،  صوبے زی جیانگ میں کورونا کیسز میں  5 لاکھ سے زائد افراد قرنطینہ کر دیئے گئے۔

زی جیانگ یعنی ملک کے مشرقی ساحل پر واقع ایک بڑے صنعتی اور برآمدی مرکزمیں چین کے مقامی طور پر  44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں وائرس متاثرین کی تعداد 200 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 5 لاکھ 40 ہزار لوگوں کو قرنطینہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین پھر کورونا کی زد میں

صوبے میں مسائل اس وقت سامنے آئے جب چینی میڈیا نے تیزی سے پھیلنے والے اومی کرون قسم کے پہلے کیس کی شناخت کی خبر شائع کی، جس کے بعد صوبے میں اومی کرون سے بچاو کے لیے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ شخص 9 دسمبر کو بیرون ملک سے آیا تھا، متاثرہ شخص کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔

صوبے کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر ہانگژو میں کئی کمپنیوں نے بھی بیانات جاری کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے پروڈکشن کا کام معطل کر دیا ہے۔

فلائٹ ٹریکر ویری فلائٹ کے ڈیٹا کے مطابق ہانگزو کی کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں