ڈینگی سے متاثرہ مزید دو افراد کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد اور کراچی میں ڈینگی کے وار تیز: مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

کراچی: شہر قائد میں ڈینگی سے متاثرہ مزید دو افراد نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا ہے۔ دونوں افراد کا انتقال گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا ہے۔

پنجاب میں ڈینگی کے کاری وار جاری، ادویات نایاب ہو گئیں

ہم نیوز نے سندھ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اعداد و شمار کے تحت صوبے میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ تین افراد کا انتقال ہو چکا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق جن دو افراد کا ڈینگی کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں انتقال ہوا ہے ان میں سے ایک ضلع جنوبی اور دوسرا ضلع غربی کا رہائشی تھا۔

کراچی: ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد: ڈینگی کیسز میں اضافہ، پمز اسپتال میں الرٹ

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت ماہ رواں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 441 ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں