پہلا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے دی

گرین شرٹس نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے دی۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان کلینڈر ایئر میں 18 ٹی 20میچز جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 201 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے چار جب کہ شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک مرتبہ پھر جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔ ان کے آؤٹ وہنے کے بعد فخر زمان کریز پر آئے تاہم ان کا سفر بھی زیادہ طویل ثابت نہ ہو سکا۔

ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد رضوان اور حیدر علی کے درمیان 105 رنز کی زبردست شراکت داری قائم ہوئی۔ رضوان 78 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ حیدر علی نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

اننگز کے آخری اوورز میں محمد نواز نے 10 گیندوں پر 30 رنز اسکور کر کے ٹیم کا اسکور 200 رنز تک پہنچایا۔

قومی ٹیم 


متعلقہ خبریں