وزیرِ اعظم ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے پشاور پہنچ گئے۔
یاد رہے الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے باعث وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روکا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے آج دورہ پشاور اور پاکستان کارڈ منصوبے کا افتتاح کرنا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن تاریخ طے ہونے کے بعد کسی منصوبے کا افتتاح نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم کا دورہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی تھی کہ وزیراعظم عمران خان اپنا دورہ منسوخ کرے۔