سپریم کورٹ:سندھ میں کم ازکم اجرت 19 ہزار کرنے پرحکم امتناع


سپریم کورٹ نے سندھ میں کم از کم اجرت 19 ہزار مقرر کرنے پر حکم امتناع دے دیا ہے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کونوٹس جاری کردیا، عدالت کا کہنا ہے کہ عدالت نے حتمی فیصلے میں حکم امتناع واپس لیا تو درخواست گزار تمام مہینوں کی اجرت ادا کریں گے۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالت کی کم از کم اجرت کے طریقہ کار پر معاونت کریں، سندھ کابینہ نے 25 جون کو 25 ہزار روپے کم از کم اجرت مقرر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا تعمیراتی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار

نجی صنعت کے وکیل کا موقف ہے کہ سندھ کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کا طریقہ کار آئین کے منافی ہے، کیس تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کیا جائے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی خود مختاری کی بات بھی تو کی جاتی ہے۔ عدالت نے سماعت آئندہ برس جنوری تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں