وزیراعظم کا سری لنکن صدر سے رابطہ،ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دھانی


وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر سے رابطہ کرکے بتایا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ میں ملوث 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی کہ انہوں نے سری لنکن صدر گوتابایا راجاپاکسا سے بات کی  اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے شہری کے قتل میں ملوث ملزمان کے ساتھ قانون کے تحت سختی سی نمٹا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر کو پاکستانی قوم کے غم و غصے اور احساس ندامت سے بھی آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں