قتل کیس کا ملزم آصف بٹ ساڑھے آٹھ سال بعد بری

سپریم جوڈیشل کونسل کے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ جاری | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمر قید کی سزا بھگتنے والے آصف بٹ کو فرازعباس قتل کیس میں ساڑھے آٹھ سال بعد بری کر دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فرازعباس قتل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے آصف بٹ کو بری کیا۔ عدالت نے مرکزی ملزم ظفراللہ جان کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔

16 نومبر 2009 کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک محمد اکرم اعوان نے آصف بٹ اور ظفراللہ جان کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق جون 2005 میں دونوں ملزمان نے راولپںڈی کے علاقے صادق آباد سے دس سالہ ظفرعباس کو گھر کے باہر سے اغوا کیا تھا۔

پولیس رپورٹ  کے مطابق تاوان کی رقم نہ ملنے پر ملزمان نے ظفرعباس کو قتل کردیا تھا۔


معاونت
متعلقہ خبریں