خوش آمدید: سکھ برادری کومذہبی رسومات کیلئےسہولت فراہم کرتےرہیں گے، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ وہ سکھ برادری کومذہبی رسومات کیلئےسہولت فراہم کرتےرہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ ہزاروں سکھوں کو پاکستان آنےپرخوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے دنیا بھرکے سکھوں کو گرو نانک کےجنم دن کی مبارکباد بھی دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سکھ برادری کوباباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سکھ برادری کے لئے خوشیوں بھرا تہوار ہے ۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کو ہر سال سکھ برادری کی مہمان نوازی کر کے دلی خوشی ہوتی ہے، بابا گورونانک نے امن و آتشی، اخوت، بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا۔

ادھر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیرمذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان آمد پر سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، دوریوں کو ختم کرنا اورامن کا پیغام دینا ہوگا۔

پاکستان سکھوں سے محبت کرتاہے،پاکستان میں اقلیتوں کو ہرقسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے،پاکستان میں ہر مذہب کے لوگ اچھے انداز سے رہ رہےہیں۔

نور الحق قادری نے کہا کہ کرتا پور راہداری کامنصوبہ 9سال کاتھاجو 2ماہ میں مکمل ہوا،کرتاپور راہداری کا منصوبہ امن کاپیغام دیناتھا ۔


متعلقہ خبریں