ڈائنوسار کے اصل دانت والا آئی فون کیس متعارف


مشہور کمپنی کیویئر نے آئی فون 13 کی کیسنگ میں ٹی ریکس ڈائنوسار کے اصلی دانت کا ایک ٹکڑا لگایا ہے۔

کیویئر کمپنی کے تیار کردہ کیسنگ میں سونے کی چادر لگائی گئی ہے جبکہ سیاہ رنگ میں ڈائنوسار کا ابھرا ہوا سر دیکھا اور ہاتھ لگا کر محسوس کیا جاسکتا ہے۔ سر پر ٹائٹانیئم کا ورق لگایا گیا ہے۔

ڈائنوسار کی آنکھ اصلی عنبر پر مشتمل ہے جو خود لاکھوں کروڑوں سال پرانا ہے ۔ دوسری جانب آٹھ کروڑ سال قدیم ڈائنوسار ٹی ریکس کے دانت کا ایک ٹکڑا لگایا گیا ہے۔

اگرچہ دانت چھوٹا سا ہے لیکن اس کی قیمت 8 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔ ٹائرانوفون نامی کیس کی کچھ تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرافہ یا ڈائناسور، کتا ٹک ٹاک اسٹار بن گیا

واضح رہے کہ یہ ایک محدود ایڈیشن ہے جسے سات کی تعداد میں بنایا گیا ہے آئی فون 13 کیس کی قیمت 15 لاکھ روپے اور آئی فون 13 پرو کیس کی قیمت 16 لاکھ روپے کے برابر ہے۔


متعلقہ خبریں