موجودہ حکومت تحریک لوٹ مار بن چکی ہے، شہباز شریف


لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تحریک لوٹ مار اور فراڈ بن چکی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر قوم پر مزید ظلم کر رہی ہے جبکہ 30 ڈالر سے زائد فی ایم ایم بی ٹی یو کی خریداری ایک اور بڑا اور سنگین اسکینڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے مجرمانہ رویے کی قیمت عوام سے وصول کی جائے گی اور اسے صرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہی کہا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گنے کی ریکارڈ فصل آرہی ہے جس سے چینی سستی ہوگی،وزارت خزانہ

شہباز شریف نے کہا کہ آٹے سے چینی اور ایل این جی تک کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار دکھائی دے رہی ہے جبکہ موجودہ حکومت تحریک لوٹ مار اور فراڈ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ڈسکہ رپورٹ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ؟ کیا اسے این آر او کہا جائے ؟ حکومت چوری کا مال اور اپنی کھال بچانے کے لیے نیب ترمیمی آرڈیننس لائی۔


متعلقہ خبریں