اسلامی دنیا افغان حکومت کی مدد کیلئے آگے بڑھے، سراج الحق

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا افغان حکومت کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے جبکہ ملک میں بدامنی بڑھ رہی ہے اور کرپشن کا دور دورہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران بے بس اور عوام بے یارومددگار ہو گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

افغان حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسلامی دنیا افغان حکومت کی مدد کے لیے آگے بڑھے کیونکہ جنگ سے تباہ حال افغان عوام کو امن اور ترقی کی ضرورت ‏ہے جبکہ عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیرنو کے لیے فنڈز فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف عوامی نہیں، سازشی آدمی ہیں: فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو بھوک و افلاس سے مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شرم کی بات ہے کہ امارات اسلامی تسلیم کرنے کا مطالبہ امریکہ سے کرتے ہیں ‏پاکستان کو فوری طور پر افغانستان کی اسلامی امارت کو قبول کرنا چاہیے اور راستے کھولے جائیں تاکہ عوام خود ‏جا کر افغان بھائیوں کی مدد کریں۔


متعلقہ خبریں