نئی دہلی: بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ڈیجیٹل اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) پر اپنے ماضی کی بنائی ہوئی یادگار چیزیں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایف ٹی موقع دے گی کہ مداح میری زندگی کے یادگار لمحات میں استعمال رہنے والی چیزوں کے مالک بن سکیں۔
یاد رہے کہ امیتابھ بچن کے ورچوئل اثاثوں کی نیلامی میں ان کے فلمی ڈائیلاگز کی آڈیو، شاعری اور فلموں کی تصاویر شامل ہیں۔ یہ نیلامی 3 دن تک عالمی سطح پر بولی لگانے والوں کے لیے جاری رہے گی۔
امیتابھ بچن کے ڈیجیٹل اثاثوں کی نیلامی بدھ کی شام ساڑھے 6 بجے ختم ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مہرین کا سچ اور اسود کا بدلہ، ہم کہاں کے سچے تھے کا نیا موڑ
امیتابھ بچن کے فیصلے کے بعد سلمان خان سمیت بالی ووڈ کے کئی اداکار اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رشبھ پنت بھی این ایف ٹی کے ساتھ معاہدہ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں این ایف ٹی کی منفرد ڈیجیٹل اشیا کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔