دریائے جہلم کے پلوں پر متعین پولیس نفری کی تعداد کم کردی گئی

دریائے جہلم کے پلوں پر متعین پولیس نفری کی تعداد کم کردی گئی

سرائے عالمگیر: دریاے جہلم کے تینوں پلوں پر متعین پولیس کی بھاری نفری کی تعداد کم کردی گئی ہے۔

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

ہم نیوز کے مطابق مقامی انتطامیہ کی ہدایت پر نہ صرف دریائے جہلم کے پلوں پر تعینات پولیس نفری کی تعداد کو کم کردیا گیا ہے بلکہ کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔

سرائے عالمگیر سے متصل جی ٹی روڈ سے بھی کنٹینرز اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

آئین اور قانون کے مطابق مذاکرات ہوں گے، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق سرائے عالمگیر میں ٹریفک کی آمد و رفت بھی بحال ہو گئی ہے جب کہ انٹرنیٹ سروس بھی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں