پی ڈی ایم آج ڈی جی خان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پی ڈی ایم نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل اور منی بجٹ کو مسترد کردیا

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کی حکومت کے خلاف تحریک جاری ہے۔ پی ڈی ایم آج ڈی جی خان میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

ڈی جی خان میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف  خطاب کریں گے۔

مریم نواز جلسہ میں شرکت نہیں کریں گی۔ جلسے کی میزبانی جے یو آئی کرے گی جس کے ایک ہزار سے زائد رضاکار سیکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ریلوے روڈ پر جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

جلسہ گاہ میں قائدین کے لیے بیس فٹ چوڑا اور چالیس فٹ لمبا اسٹیج بنایا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ پنڈال میں کارکنوں کے لیے بیس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جائیں گی۔ پنڈال میں کارکنوں کے لیے فرشی نشست کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی، غریب اور مڈل کلاس کے لئے جینا مشکل کردیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں مہنگائی زیادہ ہوتی نظر آرہی ہے۔


متعلقہ خبریں