ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں ناقابلِ شکست اننگز کھیلنے والے آصف علی نے جیت کے بعد قرآن پاک کی آیت سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
ٹوئٹر پر آصف علی نے اپنی تصویر کی اور ساتھ لکھا کہ ‘اور اللّہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔’ انہوں نے لکھا کہ میری کامیابی صرف اللّہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔
وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء.
My success is only by Allah. #asifali #t20worldcup2021 #t20worldcup #WeHaveWeWill pic.twitter.com/gFTtV715uJ— Asif Ali (@AasifAli2018) October 29, 2021
یادرہےکہ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار تھی۔ آخری دو اوور میں پاکستان کو 24 رنز درکار تھے۔
لیکن 19 ویں اوور میں پاکستان کے پاور ہٹر آصف علی نے افغان بولر کریم جنت کو چار چھکے لگاکرپاکستان کومیچ جتوادیا۔