نیوزی لینڈ کوشکست، ٹوئٹر پر’سیکیورٹی‘کا ٹرینڈ


پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار جیت کی خوشی میں شائقین کرکٹ ٹوئٹر پر’سیکیورٹی‘ ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ پر طنزومزاح سے بھرپور میمز شیئر کی جا رہی ہیں اور سیکیورٹی کے نام پردورہ پاکستان منسوخ کرنے پر کڑی تنقید بھی کی جارہی ہے۔

ایک میم میں بابراعظم کیوی کپتان سے پوچھ رہے ہیں کیا اب محفوظ محسوس کر رہے ہیں؟ ایک صارف نے آصف کی تصویر کے ساتھ تبصرہ داغا، یہ تھا اصل سیکیورٹی تھریٹ۔

یہ بھی پڑھیں: حارث ، آصف چھا گئے،نیوزی لینڈ کو بھی شکست، پاکستان نمبر ون

نیوزی لینڈ کی حکومت سے سوشل میڈیا پر یہ سوال کررہے ہیں کہ شارجہ میں تو آپ کو سیکیورٹی کا مسئلہ درپیش نہیں تھا ؟ کیونکہ آپ نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان کا دورہ ختم کردیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویلڈن پاکستان، سیکیورٹی کا مسئلہ بھی کامیابی سے حل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: حفیظ نے نیوزی لینڈ کیخلاف فتح سیکورٹی فورسز کے نام کر دی

پاکستانی سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی ٹویٹ کیا کہ میری تمام پاکستانی شائقین سے درخواست ہے کہ وہ خاموش رہیں۔

انہوں نے لکھا زیادہ لطف اندوز نہ ہوں۔ اس بات کا پورا امکان ہے کہ نیوزی لینڈ سیکیورٹی خدشات کی بناء پر نہیں تو اسٹیڈیم کے اندر بہت زیادہ شور کی وجہ سے میچ کو منسوخ کرنے کا کہہ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچی تھی اور میچ کھیلے بغیر ہی سیکیورٹی کو جواز بنا کر واپس چلی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں