کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 168 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے تین ماہ میں3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ سامنے آیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں تقریبا 5 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔