پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا، محمد یوسف


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی ٹیم سے امیدیں ہیں، ہمارا کمبینیشن بھی بہترین ہے امید ہے ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایسے کرکٹرز موجود ہیں جو یکطرفہ طور میچ جتوا سکتے ہیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ  پاکستان ٹیم میں اتنا پوٹینشل ہے کہ فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ فائنل میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے لیکن ہمیں قومی ٹیم سے امید ہے کہ فائنل بھی جیتے گی۔

محمد یوسف کی 6 سالہ کرکٹر کیلئے مفید ٹِپس

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دونوں اوپنرز پچھلے ایک عرصے سے بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں جبکہ مڈل آرڈر اچھا ہے جس میں سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن بنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنے سفر کا آغاز 24 اکتوبر کی شام 7 بجے بھارت کے خلاف کرے گا۔


متعلقہ خبریں