ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ کو شکست، نمیبیا نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا


ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں نمیبیا نے آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

شارجہ کے میدان میں کھیلے گئےمیچ میں آئرلینڈ نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے 38اور کیون اوبرائن نے 25 رنز بنائے۔

جب کہ نمیبیا کے جان فرائی لنک 3 اور ڈیوڈویزے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نمیبیا نے 126رنزکا ہدف 19 ویں اوورمیں حاصل کیا۔نمیبیا کے کپتان گیراڈاریسموس نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈویزے نے 14 گیندوں پر 28رنز بنائے۔


متعلقہ خبریں