افغانستان کے لیے آن لائن ویزے کے اجرا کا فیصلہ

پی ٹی آئی ملکی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کو اقتدار سے الگ کرنا ہو گا، شاہ محمود

 اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے آن لائن ویزے کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

افغانستان کے متعلق پاکستان، روس اور چین کا متفقہ فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق افغانستان کے ایک روزہ دورے سے واپسی پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حکومتی فیصلے کے تحت آن لائن ویزے پر نادرا کا سروس چارج 8.18 ڈالرز دسمبر تک ختم کر دیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان کاروباری شخص کو آن آرائیول ویزہ دیا جائے گا۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کاروباری اشخاض کو 5 سال تک کا ملٹی انٹری ویزہ دینے کا بھی مجاز ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دو طرفہ تجارت میں بھی بہتری آئے گی۔

امریکا افغانستان کے 9 ارب ڈالر جاری کرے، شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں یہ اعلان بھی کیا کہ افغانستان سے پاکستان آنے والے پھلوں اور سبزیوں پر ڈیوٹی بھی عائد نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں