وزیراعظم کی کم آمدنی والوں کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان بنانے کی ہدایت

وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کم آمدن والے طبقے کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان مرتب کیا جائے۔ 

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کااجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومتوں کی معاونت سے شروع ہو گا۔ ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کی لہر کا احساس ہے اور غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا پروگرام شروع کیا جائے۔ صحت، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے ملک گیر احتجاج کا آغاز راولپنڈی سے کر دیا

اجلاس میں سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر اعظم عمران خان کو ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی تیاریوں پر بریفنگ میں کہا گیا کہ پسماندہ طبقے کے لیے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام رواں سال شروع ہو گا اور پروگرام کے ذریعے مخصوص اشیا پر کریانہ اسٹور سے خریداری پر رعایت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے، حمزہ شہباز

بریفنگ میں کہا گیا کہ احساس اور نیشنل بینک کے اشتراک سے موبائل پوائنٹ آف سیل نظام تیار ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں