الیکشن کمیشن نے مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری دے دی

الیکشن کمیشن سیل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں اور بھرتیوں پر پابندی کے بعد ملک بھر کے مختلف سرکاری اداروں سے درجنوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ان درخواستوں پرغور و خوض کے بعد چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اورعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، اس کے علاوہ  نیشنل کالج  فار آرٹس میں بھی بھرتیوں کی اجازت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور، راولپنڈی کارڈیالوجی اسپتال، سوات یونیورسٹی، تربت یونیورسٹی اورنمل یونیورسٹی کو بھی بھرتیاں کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے نیشنل ہائی وے (این ایچ اے) کے خرچ نہ ہونے والے فنڈز جاری کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔


متعلقہ خبریں