ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آسانی سے ہرا دیا


ٹی20ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دےدی

دبئی میں ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے  اور پاکستان کوجیت  کے لیے 131رنز کا ہدف دیاتھا،شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے ہدف 15.3 اوورز میں پورا کر لیا،محمد رضوان  17گیندوں پر 13رنز بناکر آوٹ ہوئےجب کہ کپتان بابراعظم نے 41گیندوں پر 50رنز بنائے،فخر زمان 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

وارم اپ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، آصف علی، محمد نواز، وسیم جونئیر، حارث رؤف، حسن علی، حیدر علی اور شاہین آفریدی شامل تھے۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ سے کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم  ٹی 20 کا ورلڈ  کپ کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ سے کرے گی۔

پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، انشااللہ اچھی کارکردگی دکھائیں  گے۔


متعلقہ خبریں