وفاقی حکومت کا نئے گیس کنکشنز پر پابندی کا اعلان

گیس

وفاقی حکومت نے نئے گیس کنکشنز پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی گیس کی قلت ہے، ملکی گیس کے ذخائر میں سالانہ 9 فیصد کمی آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف 28 فیصد افراد کو قدرتی گیس میسر ہے، گیس کی قیمتوں کے تعین کیلئے نیا قانونی طریقہ کار لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کسی وزیر کے دفتر میں بیٹھ کر بجلی گھر لگانے کا فیصلہ نہیں ہو گا۔

عالمی سطح کی مہنگائی سے عوام کو بچایا جا رہا ہے، حماد اظہر

مزید برآں حماد اظہر نے ماضی کے منصوبوں کو بجلی مہنگی کرنے کی وجہ قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے ، صارفین بجلی لیں یا نہ لیں ، حکومت کو بجلی گھروں کو ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی خریدوفروخت میں ڈیڑھ سے دو روپے فی یونٹ فرق آ رہا ہے۔ اس وجہ سے حکومت کو بجلی کا ٹیرف بڑھانا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں