ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

T20 World Cup

ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا شیڈول جاری


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کمنٹری پینل میں سابق کرکٹر بازید خان کو شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے کمنٹری پینل میں بھارت کے ہرشا بھوگلے، سابق ٹیسٹ کرکٹر سینل گواسکر اور مرالی کارتک شامل ہیں۔

ان کے علاوہ سابق ویسٹ انڈین کرکٹر این بشپ، نتالی جرمانوس، نیوزی لینڈ کے سائمن ڈول اور سری لنکا کے رسل آرنولڈ بھی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے شاہین اڑان بھرنے کو تیار

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کمنٹری پینل میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی،سابق جنوبی افریقی کرکٹر ڈیل اسٹین، سابق آسٹریلین کرکٹر شین واٹسن، ناصر حسین، ، مائیکل ایتھرٹن کو شامل کیا ہے۔

آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں انجم چوپڑا، ، اطہر علی خان، ایم مانگوا، پریسٹن مومسن، ڈینی موریسن، نیل او برائن، مارک نکولس اور ایلن ولکنس کو شامل کیا ہے۔


متعلقہ خبریں