فرانس کا پلاسٹک پیکنگ پر پابندی کا فیصلہ


فرانس میں پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کے لیے جنوری 2022 سے تمام پلاسٹک بیگز پابندی عائد کر دی جائے گی۔

فرانس میں 37 فیصد پھل اور سبزیاں پیکیجنگ کے ساتھ فروخت ہوتی ہیں اور توقع ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے ہر سال ایک ارب سے زائد بیکار پلاسٹک کی پیکیجنگ کو روکا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اربوں ڈالرز کا معاہدہ منسوخ کیا: آسٹریلیا کو ہرجانے کا بل بھیجیں گے، فرانس

ٹماٹر، ہری پھلیاں اور آڑو کے لیے جون 2023 کے آخر تک پلاسٹک کی پیکیجنگ پر پابندی عائد کی جائے گی اور 2024 کے آخر تک اینڈیوز، سفیرگس، مشروم، کچھ قسم کے سلاد اور جڑی بوٹیوں کے ساتھ ساتھ چیری کی پلاسٹک پیکجنگ پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔

جون 2026 کے آخر میں رسبیری، سٹرابیری اور دیگر نازک بیریوں کو بغیر پلاسٹک کے فروخت کیا جائے گا۔

جبکہ فرانس میں پھل بیچنے والی فیڈریشن کے صدر نے کہا ہے کہ اتنے کم وقت میں گتے کی پیکیجنگ کی طرف منتقل ہونا مشکل ہو گا۔

تاہم ملکی وزارت کا کہنا ہے کہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں ایک بار استعمال کے قابل پلاسٹک کی ایک بھاری مقدار استعمال کرتے ہیں۔ سرکلر اکانومی قانون کا مقصد تھرو اوے پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنا اور ری سائیکل پیکیجنگ کو بڑھانا ہے۔

پلاسٹک پیکیجنگ پر پابندی پلاسٹک کو ختم کرنے کے طویل المدتی حکومتی پروگرام کا حصہ ہے۔ 2021 سے فرانس نے پلاسٹک کے سٹرا، کپ اور کٹلری کے ساتھ ساتھ اسٹائروفوم ٹیک وے باکس پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں