علی ظفر کے لارشاپیخوار کا راج


 پاکستان کے معروف  گلوکارعلی ظفر کے  پشتوگانے نے  بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ ان کے گانے  لارشا پیخوار نے یوٹیوب پر 16 ملین ویوز حاصل کر لیے ہیں۔

علی ظفر کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے پشتو ویڈیو سانگ نے صرف20 دن میں یو ٹیوب پر  سولہ ملین  سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں ۔

مداحوں کی طرف سے بھر پور پذیرائی کے بعد میوزک ٹرینڈنگ میں کئی دنوں سے گانا نمبر ون پوزیشن پر بھی قبضہ کیے ہوئے ہے۔

علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر گانے کے ویوز اور ٹرینڈنگ کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی ہے

علی ظفر کا  منفرد گانا لارشا پیخوار22 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا تو جو ریلیز کے ساتھ ہی زبان زد عام ہو گیا اور مداحوں کی جانب سے اسے خوب پسند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علی ظفر کا پشتو میں ایک کروڑ کا چھکا

صرف پاکستان میں ہی نہیں پاکستان سے باہر بھی علی ظفر کے گانے کو خوب پذیرائی ملی ہے۔  عربی جریدے خلیج ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علی ظفر کا گانا ریلیز ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات میں یوٹیوب  پر میوزک کیٹیگری میں چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا تھا۔

پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے ریلیز کئے گئے گانے میں مشہور پشتو سنگر گل پانرا اور پشاور کا مشہور بینڈ ’’فورٹیٹیڈ پختون کور‘‘ بھی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)


گانے  کی ویڈیو میں  گلوکارعلی ظفر پختون لباس اور ٹوپی پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ گلوکارہ گل پانڑا بھی روایتی پشتو لباس میں نظر آئی ہیں۔

خوبصورت دھن اورجاندار گلوکاری  نے جہاں اپنا جادو جگایا ہے وہیں ویڈیو میں علی ظفر  اور گل پانڑا کے روایتی پشتو رقص نے بھی مداحوں کے دل جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجابی منڈا، پشتو گانا، علی ظفر نئے روپ میں

گانے ویڈیو میں پختون کلچر کی عکاسی کرتی ہوئی ایشیا اور مقامات نے بھی  مداحوں پر خوشگوار اثر ڈالا ہے۔

خیال رہے کہ یہ علی ظفر کا تیسرا علاقائی زبان میں گانا ہے۔ اس سے قبل گلوکار سندھی اور بلوچی زبانوں میں گانے ریلیز کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں