امتیابھ بچن کو اب ریس ختم کر دینی چاہیے، سلیم خان


سلمان خان کے والد اور بالی ووڈ کے مشہور لکھاری سلیم خان نے امیتابھ بچن کو ریٹائر ہونے کا مشوری دے دیا ہے۔

سلیم خان کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن کو اب ریٹائر ہوجانا چاہیے، انہوں نے اپنی زندگی میں وہ سب حاصل کرلیا ہے جو انہیں کرنا چاہیے تھا اور اب انہیں زندگی کے چند سال خود کو بھی دینے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیتابھ بچن نے پیشہ ورانہ طور پر شاندار اننگز کھیلیں، انہوں نے بہت اچھا کام کیا لہذا اب انہیں اس دوڑ سے خود کو باہر کردینا چاہیے اور ریٹائر ہوجانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیپی برتھ ڈے امیتابھ بچن

سلیم خان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا مطلب ہی یہ ہے کہ انسان اپنی زندگی کے کچھ سال اپنی خواہش کے مطابق گزارے۔ انسان کی زندگی کے ابتدائی سال تعلیم اور کتابوں میں گزر جاتے ہیں اور اس کے بعد خاندان کی ذمہ داریاں آ گھیرتی ہیں۔

انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں بتایا کہ اب ان کی دنیا بہت محدود ہے، وہ اپنے جن دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور واک پر جاتے ہیں وہ بھی فلمی دنیا کے نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک بچن شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

سلیم خان کا کہنا تھا کہ اب امیتابھ جیسے اداکار کے لیے کہانیاں نہیں ہیں، ہماری فلمیں تکینکی طور پر بہتر ہوئی ہیں، اس کے علاوہ موسیقی اور ایکشن میں بھی بہتری آئی ہے لیکن ہمارے پاس اچھے اسکرپٹس نہیں ہیں۔

امیتابھ بچن اور سلیم خان دس فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں شعلے، دیوار، مجبور، ڈان، ترشول، کالا پتھر اور دوستانہ جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔


متعلقہ خبریں