گریٹر اقبال پارک کیس: ٹک ٹاکر عائشہ کا ساتھی ریمبو گرفتار


سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے بیان کے بعد ان کے ساتھی ریمبو کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاکرعائشہ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کروا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا، اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں جس کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔

ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔

ٹک ٹاکر لڑکی سے بد تمیزی،400 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

 


متعلقہ خبریں