خانیوال: ایم فور موٹروے شام کوٹ ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔
کراچی ٹریفک پولیس میں خواتین وارڈنز کی انٹری
ہم نیوز کے مطابق چکوال سے کراچی جانے والے مسافر بس اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب وہ ایم فور موٹر وے شام کوٹ ٹول پلازہ کے قریب پہنچی۔
ابتدائی طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ 22 زخمی ہیں۔
موٹر وے پولیس کا بروقت اقدام: مسافر بس کو جلنے سے بچا لیا
مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور امدادی اداروں کے کارکنان جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا۔
ہم نیوز نے جائے وقوع پر موجود ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے مسافروں کی نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ننکانہ صاحب: مسافر بس الٹنے سے 42 افراد زخمی
علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکار جائے وقوع سے ثبوت وشواہد بھی اکھٹے کر رہے ہیں۔ تاحال حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔