خوش قسمتی نے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو لٹنے سے بچا لیا

خوش قسمتی نے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو لٹنے سے بچا لیا

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی چوری کی واردات میں اسٹار فٹبالر لیونل میسی لٹنے سے بال بال بچ گئے ہیں۔

میسی کی تین سال کی تنخواہ 20 ارب روپے

برطانیہ کے مؤقر اخبارمرر کے مطابق چوروں نے پیرس کے معروف فائیو اسٹار ہوٹل( Royal Monceau ) کا انتخاب کیا تھا۔ اسی ہوٹل میں ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر میسی اپنی اہلیہ اور تین بیٹوں کے ہمراہ مقیم ہیں۔

پیرس میں قائم فائیو اسٹار ہوٹل دراصل فرانس کے فٹبال کل پیرس سینٹ جرمین سے بمشکل 15 منٹ کی مسافت پر ہے۔ میسی نے گزشتہ ماہ ہی اس کلب میں شمولیت اختیار کی ہے۔

میسی کا ٹیشو 16 کروڑ کا

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق چوری کے متعلق بہت زیادہ تفصیلات تاحال نہیں مل سکی ہیں لیکن ابتدائی طور پر اتنا معلوم ہوا ہے کہ چوروں نے چوری کے لیے بالکونی کے راستے کا انتخاب کیا اور پھر تین کمروں میں موجود قیمتی اشیا کا صفایا کردیا۔

اسٹار فٹبالر اس لحاظ سے خوش قسمت رہے کہ چوروں نے واردات کے لیے اس منزل کا انتخاب نہیں کیا جس کے کمرے میں میسی ٹھہرے ہوئے تھے۔

اپنے نئے کلب میں رونالڈو سپر اسٹار ۔۔ میسی ناکام

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق چوری سے متاثرہ ایک اماراتی خاتون نے پولیس کو بتایا ہے کہ چوروں نے اس کے کمرے سے تقریباً 5 ہزار ڈالرز مالیت کے زیورات چوری کرلیے اور ساتھ ہی اس کے پاس موجود 2700 ڈالرز نقدی بھی لے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں