عمرہ کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری


سعودی عرب نے عمرہ ادائیگی کرنے والوں کی یومیہ تعداد بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یومیہ ایک لاکھ افراد کوعمرہ کی ادائیگی کی اجازت ہو گی۔

بیان کے مطابق 12 سال کی عمر سے زائد ویکسی نیٹڈ عازمین عمرہ ادا کر سکتے ہیں جب ک 70 سال سے زائد عمر کےسعودی شہریوں کو بھی عمرہ کی اجازت ہو گی۔

بغیر اجازت عمرہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

اردو نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے قبل ازیں کہا گیا تھا کہ ستر برس سے زیادہ عمر کے افراد عمرہ نہیں کرسکتے نہ انہیں عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے خواہ وہ ویکسین لگوا چکے ہوں ـ

تاہم حال ہی میں وزارت نے عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کے حوالے سے نئے زمروں کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں