کھڑی گاڑی میں ہزاروں اخروٹ کہاں سے آئے؟


امریکی شہری کئی روز سے پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں ہزاروں اخروٹ دیکھ کر حیران رہ گیا، جو ایک ننھی گلہری اپنے لیے جمع کر رہی تھی۔

گلہری نے کچھ ہی عرصے میں ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں جنگلی اخروٹوں کا ذخیرہ کر لیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق شمالی ڈکوٹا میں مالک نے بالٹیاں بھر بھر کر اخروٹ نکالے جو ڈیش بورڈ سے سیٹوں اور یہاں تک پر موجود تھے۔ شہری کا کہنا ہے کہ اس کی گاڑی میں پیر رکھنے کی جگہ پر بھی موجود تھے۔ یہاں تک کے گلہری نے ریڈی ایٹر کے پنکھوں تک کو اخروٹ سےبھردیا تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ گلہری اپنی سردیاں گزارنے کے لئے اسے جمع کرتی رہی تھی۔ ٹرک کے مالک نےبتایا کہ ان کا ایس یو وی نما ٹرک جہاں کھڑا تھا وہیں قریب میں جنگلی اخروٹ کا بھرا ہوا درخت تھا۔

مالک کا کہنا تھا کہ اخروٹ نکالنے کے لیے بڑی محنت کی اور کل 42 گیلن وزنی اخروٹ جمع ہوئے۔

اس کے باوجود انجن کھولا گیا تو اس کے اندر بھی اخروٹ اٹا اٹ بھرے ہوئے تھے۔ تاہم بِل حیران ہیں کہ یہ کارنامہ صرف ایک گلہری کا ہے جو ایک عجیب و غریب بات بھی ہے۔

 


متعلقہ خبریں