بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں مشکلات سر اٹھانے لگیں


بریگزٹ کے بعد برطانیہ میں مشکلات سر اٹھانے لگیں، ٹرک ڈرائیورز کی کمی سے برطانیہ میں پیٹرول کی سپلائی متاثر ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکے روڈ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے برطانیہ کو کم از کم ایک لاکھ ٹرک ڈرائیورز کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن: کیپٹل ہل، بم بردار ٹرک ڈرائیور سے مذاکرات جاری، اسنائپرز تعینات

پیٹرول کمپنی برٹش پیٹرولیم نے ڈرائیورز کی کمی کے باعث کچھ گیس اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے فوری طور پر پانچ ہزار ٹرک ڈرائیورز کو ویزے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں