سعودی عرب میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ سینٹر قائم


سعودی عرب کے ڈرائیونگ اسکول میں خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کی جانب سے خواتین کے ڈرائیونگ اسکول میں لڑکیوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دیتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا گیا ہے۔

سعودی ٹریفک نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے تمام علاقوں میں ڈرائیونگ سکولوں کی ترقی کا کام جاری ہے۔


خواتین کو ڈرائیونگ کی مہارت اور ٹریفک کے قوانین سکھانے، گاڑیوں کے ڈرائیونگ کے ہنر سیکھنے کے لیے آنے والی خواتین کو تمام سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

سعودی مملکت کو ترقی دینے کی خاطر سعودی خواتین کی تعلیم ، ملازمت اور کاروباری مواقع کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ گزشتہ پانچ سال کے عرصے میں لاکھوں سعودی خواتین گھروں سے نکل کر مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ ہزاروں خواتین کو سرکاری نوکریاں دی جا چکی ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق مشرقی ریجن کی الاحسا کمشنری میں لیڈیز ٹیکسی اسکیم متعارف کر دی گئی ہے۔

جس کا مقصد مقامی خواتین کو روزگار فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کنبے کی کفالت کا فریضہ نبھا سکیں ۔ لیڈیز ٹیکسی اسکیم کے ذریعے 5 سو خواتین ڈرائیورز ، فیملیز اور خواتین سواریوں کو سفری سہولت مہیا کریں گی۔


متعلقہ خبریں