عمر شریف کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ: جرمنی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا

وفاقی حکومت نے کامیڈین کنگ عمر شریف کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے آج عمر شریف سے اسپتال میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات کے بعد عمران اسماعیل نے بتایا کہ عمر شریف کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر علاج اندرون ملک یا بیرون ملک کرانا ہے، بورڈ جو کہے گا کریں گے۔

سندھ حکومت کا عمر شریف کا مکمل علاج کرانے کا اعلان

فواد چودھری نے بتایا کہ عمر شریف اسٹیج کے بادشاہ اور قوم کا اثاثہ ہیں، ان کے علاج کےلئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عمر شریف کی عیادت کے لئے آئے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کی صفائی پر 35 ارب روپے وفاقی حکومت نے خرچ کیا، 20 سے 25 کروڑ روپے میں تو کراچی کی صفائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے تین بڑے نالوں کی صفائی پر وفاق نے 35 ارب روپے خرچ کئے ہیں۔


متعلقہ خبریں