افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے،شاہ محمود قریشی


پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا  اسپین کے ہم منصب سے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اسپین کے مقاصد یکسا ں ہیں، دونوں ملک امن کے خواہاں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن اوراستحکام چاہتےہیں، پاکستان نے دوحہ مذاکرات میں اہم کردارادا کیا، انہیں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کوافغانستان میں معاشی بہتری کیلئےکردارادا کرناہوگا۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن خطے کےمفاد میں ہے اور افغانستان میں معاشی بحران کسی کے حق میں نہیں۔ ہمیں مل کر افغانستان کوانسانی بحران سےبچانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: امریکا نے حملے اور انخلا کے وقت پاکستان سے مشاورت نہیں کی، شاہ محمود

اسلام آبا د میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ہسپانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے عمل میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، افغانوں کو مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ہسپانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسپین پاکستان کے ساتھ مزید کام کرناچاہتا ہے، افغانستان سمیت دنیا میں کہیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں