الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو آگ لگا دیں، اعظم سواتی

الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ فریق بنا ہوا ہے، اعظم سواتی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر اور الیکشن کمیشن حکام میں تلخ کلامی ہوگئی.

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے اجلاس میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ۔الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتارہا ہے۔

وزیر ریلوےاعظم سواتی کے بیان پرالیکشن کمیشن حکام آگ بگولہ ہو گئے۔ الیکشن کمیشن حکام اجلاس سے واک آوٹ کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آف پاکستان: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد

علی محمد خان الیکشن کمیشن حکام  کومنانے کے جتن کرتے رہے۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا۔ ہم بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں۔اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے علی محمد خان سے اجلاس میں جانے سے معذرت کر لی۔

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا حکومتی وزرا نے گزشتہ روزبھی اجلاس میں  بدتمیزی کی۔آج  الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے۔ایسے ماحول میں قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔ حکومتی وزرا کے رویے سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن کا وفد قائمہ کمیٹی اجلاس چھوڑ کر پارلیمنٹ ہاوس سے  چلا گیا۔ الیکشن کمیشن کے وفد کے جانے کے بعد مصطفی نواز کھوکھر بھی اعظم سواتی پر برس پڑے۔

مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا۔ اعظم سواتی بتائیں کہ الیکشن کمیشن نے کس سے پیسے لیے ہیں؟کیا الیکشن کمیشن نے ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے پیسے لیے ؟ کامران مرتضیٰ نے کہا، یقین سے کہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کو جان بوجھ کر اٹھایا گیا ہے۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی اپنے بیان پر ڈٹے رہے۔  انہوں نے اراکین کے اعتراض پر کہا۔ میں نے درست بات کی ہے۔

اجلاس میں بابر اعوان نے کہا ہے کہ  حکومت الیکشن کمیشن کےای وی ایم پراعتراضات کا جواب دے گی۔ حکومت کو  مؤقف پیش کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔
الیکشن کمیشن کا کام صاف، شفاف اورغیرجانبدارالیکشن کرانا ہے۔ الیکشن کمیشن پارٹی بازی میں نہ رہتے ہوئےقانون کےمطابق الیکشن کرائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مقصد ووٹ چوری کو سہولت دینا ہے، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جو قانون بنائے گی الیکشن کمیشن اس کا پابند ہے۔ کوئی ادارہ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے حق پر اعتراضات نہیں لگاسکتا۔الیکشن کمیشن بتائے الیکٹرونک مشین سےکیسےسیکریسی نہیں رہےگی ؟ووٹنگ میں الیکٹرانک اور مینول دونوں سامنے ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب تک تمام گنتی مکمل نہیں ہو گی کوئی ریکارڑ لے کر نہیں نکل سکتا۔ای وی ایم میں ایک نظام ہے ، جس سے ووٹر کی تصدیق کا پیپرآڈٹ ہے۔سب کو سامنے گنتی ملے گی ، کوئی ٹیمپر نہیں کر سکتا ۔


متعلقہ خبریں